حدیث نمبر: 1100
1100 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَبُو الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " قَلْبُ الشَّيْخِ شَابٌّ فِي حِبِّ اثْنَيْنِ: حُبِّ الْمَالِ وَحُبِّ الْحَيَاةِ «.» وَرُبَّمَا قَالَ سُفْيَانُ: الْعَيْشِ "
اردو ترجمہ مسند الحمیدی

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بوڑھے آدمی کا دل بھی دو چیزوں کی محبت میں جوان ہوتا ہے مال کی محبت اور زندگی کی محبت۔“ سفیان نامی راوی نے (زندگی کے لئے) بعض اوقات لفظ عیش استعمال کیا ہے۔

حوالہ حدیث مسند الحميدي / حدیث: 1100
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح ، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6420، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1046، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3219، 3230، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 8026، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 11766، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2338، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4233، والبيهقي فى«سننه الكبير» برقم: 6603، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8328، 8538، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5946، 5989، 6258»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 6420 | صحيح مسلم: 1046 | سنن ترمذي: 2338 | سنن ابن ماجه: 4233 | صحيفه همام بن منبه: 99

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ محمد ابراہیم بن بشیر
1100- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: بوڑھے آدمی کا دل بھی دوچیز وں کی محبت میں جوان ہوتا ہے مال کی محبت اور زندگی کی محبت۔‏‏‏‏ سفیان نامی راوی نے (زندگی کے لیے) بعض اوقات لفظ عیش استعمال کیا ہے۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1100]
فائدہ:
اس حدیث میں بوڑھے آدمی کی حقیقت بیان کی گئی ہے کہ انسان کا جسم اس کے جذبات بوڑھے ہونے کے باوجود مال اور زندگی سے محبت میں جوان ہوتا ہے، یعنی ان دونوں چیزوں کی محبت جوانی کی طرح بڑھاپے میں بھی ستاتی ہے، اور اس کا ہم مشاہدہ بھی کرتے ہیں کہ بوڑھے لوگوں کو مال سے بہت زیادہ محبت ہوتی ہے۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1101 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2338 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´دو چیزوں کی محبت میں بوڑھے کا دل جوان ہوتا ہے: عمر اور مال۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو چیزوں کی محبت میں بوڑھے کا دل جوان رہتا ہے: لمبی زندگی کی محبت، دوسرے مال کی محبت ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2338]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
مطلب یہ ہے کہ بوڑھے کا دل لمبی عمرکی خواہش اورکثرت مال کی محبت سے سرشارہوتا ہے، یعنی بوڑھا ہونے کے باوجود اس کے اندرمال کی ہوس اورعمرکی زیادتی کی تمنایہ دونوں خواہشیں جوان ہوتی ہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2338 سے ماخوذ ہے۔