حدیث نمبر: 1039
1039 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا أَبُو الزِّنَادِ عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تُوَاصِلُوا» ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَإِنَّكَ تُواصِلُ، قَالَ: «إِنِّي لَسْتُ كَأَحَدِكُمْ، إِنِّي أَبِيتُ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِي»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم لوگ صوم وصال نہ رکھو!“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ بھی تو صوم وصال رکھتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہاری مانند نہیں ہوں میرا پروردگار مجھے کھلا اور پلا دیتا ہے۔“

حوالہ حدیث مسند الحميدي / حدیث: 1039
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح ، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1965، 1966، 6851، 7242، 7299، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1103، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1060 ، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2068، 2071، 2072، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3575، 3576، 6413، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3251، 3252، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1745، 1748، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4240، والبيهقي فى«سننه الكبير» برقم: 8462، 8463، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7283، 7349، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6088»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابن ماجه: 4240

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ محمد ابراہیم بن بشیر
1039- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: تم لوگ صوم وصال نہ رکھو! لوگوں نے عرض کی: یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)! آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی تو صوم وصال رکھتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تمہاری مانند نہیں ہوں میرا پرودگار مجھے کھلا اور پلا دیتا ہے۔‏‏‏‏ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1039]
فائدہ:
مسلسل روزے رکھنا منع ہے، وصال کی تشریح حدیث کے ساتھ قوسین میں موجود ہے، اسلام میانہ روی کا درس دیتا ہے، اور رہبانیت سے دور رکھتا ہے، کھلانے پلانے سے مراد اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1042 سے ماخوذ ہے۔