حدیث نمبر: 1035
1035 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا الزُّهْرِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي حَنْظَلَةُ الْأَسْلَمِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَيْهِلَّنَّ ابْنُ مَرْيَمَ بِفَجِّ الرَّوْحَاءِ حَاجًّا، أَوْ مُعْتَمِرًا، أَوْ لَيُثْنِيهِمَا»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام ’’فج روحاء‘‘ سے حج یا عمرے کا تلبیہ ضرور پڑھیں گے یا پھر وہ ان دونوں کو جمع کر لیں گے۔“

حوالہ حدیث مسند الحميدي / حدیث: 1035
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح ، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1252، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6820، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 4184، والبيهقي فى«سننه الكبير» برقم: 8893، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7393، 7796، 10811، 11130»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ محمد ابراہیم بن بشیر
1035- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: "اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، سیدنا عیسٰی بن مریم علیہ السلام "فج روحاء" سے حج یا عمرے کا تلبیہ ضرور پڑھیں گے یا پھر وہ ان دونوں کو جمع کرلیں گے۔‏‏‏‏" [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1035]
فائدہ:
اس حدیث سے سیدنا عیسٰی بن مریم علیہ السلام کے متعلق پیش گوئی بیان ہوئی ہے کہ وہ قرب قیامت اللہ تعالیٰ کے حکم سے اتریں گے اور حج یا عمرہ یا دونوں کر یں گے، اس پر ہمارا ایمان ہے کہ نزول عیسٰی علیہ السلام حق ہے۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1034 سے ماخوذ ہے۔