حدیث نمبر: 1024
1024 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا حَكِيمُ بْنُ جُبَيْرٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ سِنَامًا وَسِنَامُ الْقُرْآنِ سُورَةُ الْبَقَرَةِ، فِيهَا آيَةٌ سَيِّدَةُ آيِ الْقُرْآنِ، لَا تُقْرَأُ فِي بَيْتٍ فِيهِ شَيْطَانٌ إِلَّا خَرَجَ مِنْهُ آيَةُ الْكُرْسِيِّ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ہر چیز کی ایک کوہان ہوتی ہے اور قرآن کی کوہان سورہ بقرہ ہے۔ اس میں ایک آیت ہے، جو قرآن کی تمام آیتوں کی سردار ہے۔ جس گھر میں شیطان موجود ہو اگر یہ وہاں تلاوت کی جائے، تو شیطان اس گھر سے نکل جاتا ہے وہ آیت الکرسی ہے۔“

حوالہ حدیث مسند الحميدي / حدیث: 1024
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف ، إسناده فيه حكيم بن جبير الأسدي «قال أحمد ضعيف الحديث مضطرب » وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 2065، 2066، 3044، 3045، 3048، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2878، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 424، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6019»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ محمد ابراہیم بن بشیر
1024- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ہر چیز کی ایک کو ہان ہوتی ہے اور قرآن کی کوہان سورہ بقرہ ہے۔ اس میں ایک آیت ہے، جو قرآن کی تمام آیتوں کی سردار ہے۔ جس گھر میں شیطان موجود ہو اگر یہ وہاں تلاوت کی جائے، تو شیطان اس گھر سے نکل جاتا ہے وہ آیت الکرسی ہے۔‏‏‏‏ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1024]
فائدہ:
اس حدیث سے آیۃ الکرسی کی فضیلت ثابت ہوتی ہے کہ جس گھر میں پڑھی جائے شیطان اس گھر سے نکل جاتا ہے، نیز آیۃ الکرسی کے اور بھی بہت زیادہ فضائل ثابت ہیں۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1023 سے ماخوذ ہے۔