حدیث کتب › مسند الحميدي ›
حدیث نمبر: 1015
1015 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَيُّوبُ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا أَقَامَ أَحَدُكُمْ مِنَ اللَّيْلِ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ يَفْتَتِحُ بِهَا صَلَاتَهُ»اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کوئی شخص رات کے وقت بیدار ہو، تو اسے دو مختصر رکعات ادا کر لینی چاہئیں جس کے ذریعے وہ اپنی نماز کا آغاز کرے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ محمد ابراہیم بن بشیر
1015- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: "جب کوئی شخص رات کے وقت بیدار ہو، تواسے دومختصر رکعات ادا کرلینی چاہئیں جس کے ذریعے وہ اپنی نماز کاآغاز کرے۔" [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1015]
فائدہ:
نماز تہجد کی پہلی دو رکعات ہلکی پڑھنی چاہیے، یہ بعض اوقات پر محمول ہے، اور بعض دفعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تہجد کی پہلی دو رکعات زیادہ لمبی پڑھتے تھے۔ [صحيح مسلم: 763، 1792]
نماز تہجد کی پہلی دو رکعات ہلکی پڑھنی چاہیے، یہ بعض اوقات پر محمول ہے، اور بعض دفعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تہجد کی پہلی دو رکعات زیادہ لمبی پڑھتے تھے۔ [صحيح مسلم: 763، 1792]
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1014 سے ماخوذ ہے۔