حدیث نمبر: 1262
1262 - قَالَ سُفْيَانُ: ثُمَّ لَقِيتُ مُحَمَّدَ بْنَ الْمُنْكَدِرِ، فَحَدَّثَنِيهِ، وَزَادَ فِيهِ كَلِمَةً لَمْ يَقُلْهَا عَمْرٌو، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرًا، يَقُولُ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ نَكَحْتُ: «يَا جَابِرُ أَتَّخَذْتُمْ أَنْمَاطًا؟» ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَأَنَّي لَنَا أَنْمَاطٌ؟ قَالَ: «أَمَا إِنَّهَا سَتَكُونُ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ جب میں نے شادی کر لی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے جابر! کیا تم نے قالین استعمال کیا ہے؟“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے پاس کہاں سے قالین آئیں گے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عنقریب آئیں گے۔“