حدیث نمبر: 1215
1215 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا الزُّهْرِيُّ، أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا حَضَرَ الْعَشَاءُ وَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، فَابْدَءُوا بِالْعَشَاءِ» قَالَ سُفْيَانُ: " وَلَمْ أَسْمَعْ أَحَدًا يَقُولُ: إِذَا حَضَرَ الْعَشَاءُ إِلَّا الزُّهْرِيُّ "
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کھانا آ جائے اور نماز کے لیے اقامت کہی جا چکی ہو، تو تم پہلے کھانا کھا لو۔“ سفیان کہتے ہیں: میں نے کسی بھی راوی کو یہ الفاظ استعمال کرتے ہوئے نہیں سنا۔ ”جب کھانا آ جائے“ یہ الفاظ صرف زہری نے نقل کیے ہیں۔