حدیث نمبر: 993
993 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَبُو الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي إِنْ شِئْتَ، اللَّهُمَّ ارْحَمْنِي إِنْ شِئْتَ، وَلَكِنْ لِيَعْزِمِ الْمَسْأَلَةَ، فَإِنَّهُ لَا مُكْرِهَ لَهُ، أَوْ قَالَ: لَا مُكْرِهَ لَهُ "
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”کوئی بھی شخص یہ ہرگز نہ کہے: اے اللہ! اگر تو چاہے، تو میری مغفرت کر دے۔ اے اللہ! اگر تو چاہے، تو مجھ پر رحم کر۔ آدمی کو پرعزم طریقے سے مانگنا چاہئے کیونکہ اللہ تعالیٰ کو مجبور کرنے والا کوئی نہیں ہے۔“ (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)