حدیث نمبر: 988
988 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَبُو الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْإِمَامُ أَمِيرٌ، فَإِنْ صَلَّي قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا، وَإِنْ صَلَّي قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”امام امیر ہے اگر وہ بیٹھ کر نماز ادا کرتا ہے، تو تم لوگ بھی بیٹھ کر نماز ادا کرو اگر وہ کھڑا ہو کر نماز ادا کرتا ہے، تو تم لوگ بھی کھڑے ہو کر نماز ادا کرو۔“