حدیث نمبر: 948
948 - قَالَ: وَسَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ، يَقُولُ: نَحَلَنِي أَبِي غُلَامًا، فَقَالَتْ لَهُ أُمِّي عَمْرَةُ بِنْتُ رَوَاحَةَ: إِيتِ النَّبِيَّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَشْهِدْهُ، فَأَتَي النَّبِيَّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُشْهِدَهُ، فَقَالَ: «أَكَلَ وَلَدِكَ نَحَلْتَ مِثْلَ هَذَا؟» ، قَالَ: لَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنِّي لَا أَشْهَدُ إِلَّا عَلَي حَقٍّ» وَأَبَي أَنْ يَشْهَدَ عَلَيْهِ
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے والد نے ایک غلام مجھے عطیے کے طور پر دیا تو میری والدہ سیدہ عمرہ بنت رواحہ رضی اللہ عنہا نے ان سے گزارش کی آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جا کر انہیں گواہ بنا لیں، تو میرے والد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو گواہ بنانے کے لیے حاضر ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تم نے اپنی ہر اولاد کو اسی کی مانند عطیہ دیا ہے؟“ انہوں نے عرض کی: جی نہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں صرف حق بات پر گواہ بن سکتا ہوں“، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات پر گواہ بننے سے انکار کر دیا۔