حدیث نمبر: 902
902 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا الزُّهْرِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي حَرَامُ بْنُ سَعْدٍ، قَالَ سُفْيَانُ: هَذَا الَّذِي لَا شَكَّ فِيهِ، وَأَرَاهُ قَدْ ذَكَرَ عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ مُحَيِّصَةَ، سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ كَسْبِ حَجَّامٍ لَهُ، «فَنَهَاهُ عَنْهُ» ، فَلَمْ يَزَلْ يُكَلِّمُهُ حَتَّي قَالَ لَهُ: «اعْلِفْهُ نَاضِحَكَ، أَوْ أَطْعِمْهُ رَقِيقَكَ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا سعد بن محیصہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا محیصہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے غلام کی آمدنی کے بارے میں دریافت کیا جو پچھنے لگانے کا کام کرتا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس سے منع کر دیا وہ اس بارے میں مسلسل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کرتے رہے یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس (معاوضے کے ذریعے) اپنے اونٹ کو چارہ کھلاؤ یا اپنے غلام کو کھانا کھلاؤ (خود استعمال نہ کرنا)۔“