حدیث نمبر: 901
901 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْحَجَّاجِ الْأَسْلَمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا يُذْهِبُ عَنِّي مَذَمَّةَ الرِّضَاعِ؟ قَالَ: «الْغُرَّةُ الْعَبْدُ أَوِ الْأَمَةُ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
حجاج اسلمی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! رضاعت کی وجہ سے لازم ہونے کے حق کو کون سی چیز ختم کر دیتی ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پیشانی، یعنی غلام یا کنیز (کو رضاعت کے معاوضے کے طور پر ادا کرنا چاہیے)