حدیث نمبر: 898
898 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا الزُّهْرِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ عَمِّهِ، «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ بَعَثَ فُلَانًا - سَمَّاهُ الزُّهْرِيُّ - إِلَي ابْنِ أَبِي الْحُقَيْقِ نَهَاهُ عَنْ قَتْلِ النِّسَاءِ وَالْوِلْدَانِ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے اپنے چچا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فلاں صاحب کو روانہ کیا (ان کا نام زہری نے ذکر کیا تھا، لیکن سفیان نامی راوی اسے بھول گئے) انہیں ابن حقیق کی طرف بھیجا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں خواتین اور بچوں کو قتل کرنے سے منع کر دیا۔