حدیث نمبر: 845
845 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثني زِيَادُ بْنُ عِلَاقَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أُسَامَةَ بْنَ شَرِيكٍ الْعَامِرِيَّ، قَالَ: شَهِدْتُ الْأَعَارِيبَ يَسْأَلُونَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، هَلْ عَلَيْنَا جُنَاحٌ فِي كَذَا فِي كَذَا؟ فَقَالَ: «عِبَادَ اللَّهِ، وَضَعَ اللَّهُ الْحَرَجَ إِلَّا مَنِ اقْتَرَضَ مِنْ عِرْضِ أَخِيهِ شَيْئًا فَذَلِكَ الَّذِي حَرِجَ وَهَلَكَ» قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ نَتَدَاوَي؟ قَالَ: «تَدَاوَوْا عِبَادَ اللَّهِ، فَإِنَّ اللَّهَ لَمْ يُنْزِلْ دَاءً إِلَّا وَقَدْ أَنْزَلَ لَهُ شِفَاءً، إِلَّا الْهَرَمَ» قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَمَا خَيْرُ مَا أُعْطِيَ الْعَبْدُ الْمُسْلِمُ؟ قَالَ: «خُلُقٌ حَسَنٌ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا اسامہ بن شریک عامری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اس وقت ان دیہاتیوں کے پاس موجود تھا وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال کر رہے تھے کیا ہم پر اس معاملے میں گناہ ہوگا۔ اس معاملے میں ہوگا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے بندو! ”اللہ تعالیٰ نے حرج کو اٹھا لیا ہے ماسوائے اس شخص کے جو شخص اپنے کسی بھائی کی عزت کے درپے ہوتا ہے، تو یہ چیز ہے، جو حرج میں مبتلا کرتی ہے اور ہلاک کا شکار کر دیتی ہے۔“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم دوا استعمال کیا کریں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ کے بندو! تم دوا استعمال کیا کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے جو بھی بیماری نازل کی ہے، اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے شفا بھی نازل کی ہے۔ البتہ بڑھاپے کا حکم مختلف ہے۔“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! بندہ مسلم کو جو چیزیں دی گئی ہیں ان میں سے سب سے بہتر کیا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھے اخلاق۔“