حدیث نمبر: 843
843 - قَالَ: وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «إِذَا أَفْطَرَ أَحَدُكُمْ فَلْيُفْطِرْ عَلَي تَمْرٍ، فَإِنَّهُ بَرَكَةٌ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ، فَمَاءٌ فَإِنَّهُ طَهُورٌ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
(سیدنا سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ) بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے، ”جب کوئی شخص افطاری کرے تو کھجور کے ذریعے افطاری کرے کیونکہ اس میں برکت ہوتی ہے اگر کھجور نہ ہو، تو پانی کے ذریعے کرے کیونکہ یہ طہارت دیتا ہے (یا طہارت کے حصول کا ذریعہ ہے)“