حدیث نمبر: 624
624 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا الزُّهْرِيُّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «إِذَا اسْتَأْذَنَتْ أَحَدَكُمُ امْرَأَتُهُ إِلَي الْمَسْجِدِ فَلَا يَمْنَعْهَا» ، قَالَ سُفْيَانُ: «يَرَوْنَ أَنَّهُ بِاللَّيْلِ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سالم اپنے والد کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کسی شخص کی بیوی اس سے مسجد جانے کی اجازت مانگے، تو وہ منع نہ کرے۔“ سفیان کہتے ہیں: علماء کا یہ خیال ہے یہ حکم رات کے بارے میں ہے۔