حدیث نمبر: 612
612 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا الزُّهْرِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ حُمَيْدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ فِي يَوْمِ عَاشُورَاءَ، وَهُوَ عَلَي مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «إِنِّي صَائِمٌ فَمَنْ شَاءَ مِنْكُمْ أَنْ يَصُومَهُ فَلْيَصُمْهُ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
حمید بن عبدالرحمٰن بیان کرتے ہیں: میں نے عاشورہ کے دن سیدنا معاویہ بن سفیان رضی اللہ عنہ کو سنا وہ اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر پر موجود تھے۔ انہوں نے ارشاد فرمایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میں نے روزہ رکھا ہوا ہے، تو تم میں سے جو شخص اس دن روزہ رکھنا چاہے۔ وہ روزہ رکھ لے۔“