حدیث نمبر: 547
547 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا جَعْفَرُ بْنُ خَالِدٍ الْمَخْزُومِيُّ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ يَقُولُ: لَمَّا جَاءَ نَعِيُّ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ النَّبِيَّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اصْنَعُوا لِآلِ جَعْفَرٍ طَعَامًا؛ فَقَدْ جَاءَهُمْ مَا يَشْغَلُهُمْ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب جعفر بن طالب رضی اللہ عنہ کے انتقال کی اطلاع آئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ جعفر کے گھر والوں کے لیے کھانا تیار کرو، کیونکہ انہیں ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس نے انہیں مشغول کر دیا ہے۔“