حدیث نمبر: 512
512 - قَالَ سُفْيَانُ: وَأَخْبَرَنَا ابْنُ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «أُمِرَ النَّاسُ أَنْ يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهِمْ بِالْبَيْتِ إِلَّا أَنَّهُ خَفَّفَ عَنِ الْمَرْأَةِ الْحَائِضِ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے) لوگوں کو یہ حکم دیا تھا کہ وہ سب سے آخر میں بیت اللہ کا طواف کریں، تاہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حیض والی خواتین کو اس میں تخفیف دی تھی۔