حدیث نمبر: 448
448 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا مَنْصُورٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ النَّخَعِيِّ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ حُذَيْفَةَ فَمَرَّ بِنَا رَجُلٌ فَقِيلَ لِحُذَيْفَةَ: إِنَّ هَذَا رَجُلٌ يُبَلِّغُ الْأَمِيرَ الْحَدِيثَ فَقَالَ حُذَيْفَةُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَتَّاتٌ» قَالَ سُفْيَانُ الْقَتَّاتُ النَّمَّامُ
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
ہمام بن حارث بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے، اسی دوران ایک شخص ہمارے پاس سے گزرا، تو سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے کہا گیا: یہ وہ شخص ہے، جو حکمرانوں تک لوگوں کی باتیں پہنچاتا ہے۔ (یعنی ان کی چغلی کرتا ہے) تو سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بولے: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”چغل خور جنت میں داخل نہیں ہو گا۔“ سفیان کہتے ہیں: (روایت کے متن میں استعمال ہونے والے لفظ) ”القتات“ سے مراد چغل خور ہے۔