حدیث نمبر: 185
185 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا نَعَسَ أَحَدُكُمْ وَهُوَ يُصَلِّي فَلْيَنْفَتِلْ فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي لَعَلَّهُ يَذْهَبُ يَسْتَغْفِرُ فَيَسُبَّ نَفْسَهُ أَوْ قَالَ فَيَدْعُوَ عَلَي نَفْسِهِ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کسی شخص کو نماز پڑھنے کے دوران اونگھ آ جائے، تو اسے نماز ختم کرنی چاہیے، کیونکہ وہ یہ نہیں جانتا، ہو سکتا ہے، اپنی طرف سے وہ دعائے مغفرت کر رہا ہو لیکن اپنے آپ کو برا بھلا کہہ رہا ہو۔“ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) ”وہ اپنے لیے بددعا کر رہا ہو۔“