کتب حدیثمسند الحميديابوابباب: (فجر کی نماز میں مؤمن خواتین کی شناخت نہ ہونے کی روایت)
حدیث نمبر: 174
174 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا الزُّهْرِيُّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: «كُنَّ نِسَاءٌ مِنَ الْمُؤْمِنَاتِ يُصَلِّينَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ وَهُنَّ مُتَلَفِّعَاتٌ بِمُرُوطِهِنَّ ثُمَّ يَرْجِعْنَ إِلَي أَهْلِيهِنَّ وَمَا يَعْرِفُهُنَّ أَحَدٌ مِنَ الْغَلَسِ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: مؤمن خواتین نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا میں فجر کی نماز ادا کرتی تھیں انہوں نے اپنی چادریں لپیٹی ہوئی ہوتی تھیں پھر (نماز سے فارغ ہونے کے بعد) وہ اپنے گھر واپس چلی جاتی تھیں اور اندھیرے کی وجہ سے کوئی شخص ان کی شناخت نہیں کر سکتا تھا۔
حوالہ حدیث مسند الحميدي / حدیث: 174
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح ، والحديث متفق عليه، وأخرجه البخاري برقم: 372، 578، 867،872، ومسلم فى ”صحيحه“ برقم: 645، وابن حبان فى ”صحيحه“ : برقم: 1498،1499، 1500، 1501 وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“:4415، 4416»