حدیث نمبر: 16632
(حديث مرفوع) قال عَبْد اللَّهِ بن أحمد : حدثني أَبُو صَالِحٍ الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ضَمْرَةُ بْنُ رَبِيعَةَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ ، عَنْ ذِي الْأَصَابِعِ ، قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنْ ابْتُلِينَا بَعْدَكَ بِالْبَقَاءِ أَيْنَ تَأْمُرُنَا ؟ ، قَالَ : " عَلَيْكَ بِبَيْتِ الْمَقْدِسِ ، فَلَعَلَّهُ أَنْ يَنْشَأَ لَكَ ذُرِّيَّةٌ يَغْدُونَ إِلَى ذَلِكَ الْمَسْجِدِ وَيَرُوحُونَ " .
مولانا ظفر اقبال
سیدنا ذی الاصابع سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ بارگاہ رسالت میں عرض کیا : یا رسول اللہ ! ! اگر آپ کے بعد ہمیں مزید زندگی کے ذریعے آزمایا گیا تو آپ ہمیں کہاں رہنے کا حکم دیتے ہیں ؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بیت المقدس کو اپنے اوپر لازم کر لینا، ہو سکتا ہے کہ تمہارے یہاں کوئی نسل ایسی پیدا ہو جو صبح وشام اس مسجد میں آنا جانا رکھے۔