حدیث نمبر: 16617
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ مُهَاجِرٍ الصَّائِغِ ، عَنْ رَجُلٍ لَمْ يُسَمِّهِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَجُلًا يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقْرَأُ : قُلْ يَأَيُّهَا الْكَافِرُونَ ، قَالَ : " أَمَّا هَذَا ، فَقَدْ بَرِئَ مِنَ الشِّرْكِ " ، وَسَمِعَ آخَرَ ، يَقْرَأُ : قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ، فَقَالَ : " أَمَّا هَذَا فَقَدْ غُفِرَ لَهُ " .
مولانا ظفر اقبال
ایک شیخ سے جنہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پایا ہے، مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو سورت کافرون کی تلاوت کرتے ہوئے سنا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ تو شریک سے بری ہو گیا، پھر دوسرے آدمی کو دیکھا وہ سورت اخلاص کی تلاوت کر رہا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس کی برکت سے اس کی بخشش ہو گئی۔