حدیث نمبر: 15906
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنِ النُّعْمَانِ الْأَنْصَارِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، وَكَانَ قَدْ أَدْرَكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اكْتَحِلُوا بِالْإِثْمِدِ الْمُرَوَّحِ ، فَإِنَّهُ يَجْلُو الْبَصَرَ ، وَيُنْبِتُ الشَّعْرَ " .
مولانا ظفر اقبال
سیدنا معبد بن ہو ذہ جنہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پایا تھا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اثمد نامی ٹھنڈاسرمہ لگایا کر و کیونکہ یہ بینائی کو تیز کرتا ہے اور پلکوں کے بال اگاتا ہے۔