حدیث نمبر: 15866
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عِصَامُ بْنُ قُدَامَةَ الْبَجَلِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنِي مَالِكُ بْنُ نُمَيْرٍ الْخُزَاعِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ " قَاعِدٌ فِي الصَّلَاةِ قَدْ وَضَعَ ذِرَاعَهُ الْيُمْنَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُمْنَى رَافِعًا بِأُصْبُعِهِ السَّبَّابَةِ قَدْ حَنَاهَا شَيْئًا وَهُوَ يَدْعُو " .
مولانا ظفر اقبال
سیدنا نمیر خزاعی سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بیٹھ کر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا آپ نے اپنا داہنا ہاتھ دائیں ران پر رکھا ہوا تھا شہادت کی انگلی بلند کر رکھی تھی اور اسے تھوڑا سا موڑا ہوا تھا اور دعا فرما رہے تھے۔
حدیث نمبر: 15867
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا عِصَامُ بْنُ قُدَامَةَ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ نُمَيْرٍ الْخُزَاعِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " وَاضِعًا يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُمْنَى فِي الصَّلَاةِ يُشِيرُ بِأُصْبُعِهِ " .
مولانا ظفر اقبال
سیدنا نمیر خزاعی سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بیٹھ کر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا آپ نے اپنا داہنا ہاتھ دائیں ران پر رکھا ہوا تھا شہادت کی انگلی سے اشارہ کر رہے تھے۔