حدیث نمبر: 15708
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، قَالَ : أَتَيْتُ أُمَّ كُلْثُومٍ ابْنَةَ عَلِيٍّ بِشَيْءٍ مِنَ الصَّدَقَةِ ، فَرَدَّتْهَا ، وَقَالَتْ : حَدَّثَنِي مَوْلًى لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يُقَالُ لَهُ : مِهْرَانُ , أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنَّا آلُ مُحَمَّدٍ لَا تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ ، وَمَوْلَى الْقَوْمِ مِنْهُمْ " .
مولانا ظفر اقبال
عطاء بن سائب کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں سیدنا ام کلثوم بنت علی کے پاس صدقہ کی کوئی چیز لے کر آیا انہوں نے اس کو قبول کرنے سے انکار کر دیا اور فرمایا کہ مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کر دہ غلام جس کا نام مہران تھا نے یہ حدیث سنائی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ہم آل محمد کے لئے صدقہ حلال نہیں ہے اور کسی قوم کا آزاد کر دہ غلام بھی ان ہی میں شمار ہوتا ہے۔
حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكيين / حدیث: 15708
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: حديث صحيح بشواهده، وهذا إسناد حسن