حدیث نمبر: 15384
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أَبِي الْحَكَمِ أَوْ الْحَكَمِ بْنِ سُفْيَانَ الثَّقَفِيِّ ، قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " بَالَ ، ثُمَّ تَوَضَّأَ ، وَنَضَحَ فَرْجَهُ .
مولانا ظفر اقبال
سیدنا ابوالحکم یا حکم سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے پیشاب کیا پھر وضو کر کے اپنی شرمگاہ پر پانی کے چھینٹے مارلئے۔ شریک کہتے ہیں کہ میں نے حکم بن سفیان کے اہل خانہ سے پوچھا : تو انہوں نے بتایا کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں پایا تھا۔
حدیث نمبر: 15385
حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ قَالَ قَالَ شَرِيكٌ سَأَلْتُ أَهْلَ الْحَكَمِ بْنِ سُفْيَانَ فَذَكَرُوا أَنَّهُ لَمْ يُدْرِكْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
مولانا ظفر اقبال
شریک کہتے ہیں کہ میں نے حکم بن سفیان کے اہل خانہ سے پوچھا: تو انہوں نے بتایا کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں پایا تھا۔
حدیث نمبر: 15386
(حديث مرفوع) قال عَبْد اللَّهِ بن أحمد , قَالَ : َوجَدْتُ فِي كِتَابِ أَبِي بِخَطِّ يَدِهِ , حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ ثَقِيفٍ هُوَ الْحَكَمُ بْنُ سُفْيَانَ 63أَوْ سُفْيَانُ بْنُ الْحَكَمِ ، قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " بَالَ ، ثُمَّ يَعْنِي نَضَحَ فَرْجَهُ " .
مولانا ظفر اقبال
سیدنا ابوالحکم یا حکم سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے پیشاب کیا پھر وضو کر کے اپنی شرمگاہ پر پانی کے چھینٹے مارلئے۔