حدیث نمبر: 27477
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ , قَالَ : حَدَّثَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ , عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ , عَنْ أُمِّ كُرْزٍ الْخُزَاعِيَّةِ , قَالَتْ : أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِغُلَامٍ , فَبَالَ عَلَيْهِ , " فَأَمَرَ بِهِ فَنُضِحَ " وَأُتِيَ بِجَارِيَةٍ , فَبَالَتْ عَلَيْهِ , " فَأَمَرَ بِهِ فَغُسِلَ " .
مولانا ظفر اقبال
حضرت ام کرز رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک چھوٹے بچے کو لایا گیا ، اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر پیشاپ کر دیا ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تو اس پر پانی کے چھینٹے مار دیئے گئے ، پھر ایک بچی کو لایا گیا ، اس نے پیشاپ کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دھونے کا حکم دیا ۔