حدیث نمبر: 23485
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، حَدَّثَنِي حَجَّاجٌ الصَّوَّافُ ، عَنْ يَحْيَى بنِ أَبي كَثِيرٍ ، عَنِ الْحَضْرَمِيِّ بنِ لَاحِقٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ الْقَمْلَةَ فِي ثَوْبهِ ، فَلْيَصُرَّهَا وَلَا يُلْقِيهَا فِي الْمَسْجِدِ " .
مولانا ظفر اقبال
ایک انصاری صحابی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تم میں سے کسی شخص کو اپنے کپڑوں میں کوئی جوں دکھائی دے تو اسے چاہئے کہ اسے باہر لے جائے مسجد میں نہ ڈالے۔