حدیث نمبر: 23483
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عَطَاءِ بنِ السَّائِب ، عَنْ حَرْب بنِ هِلَالٍ الثَّقَفِيِّ ، عَنْ أَبي أُمِّهِ رَجُلٍ مِنْ تَغْلِب ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " لَيْسَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ عُشُورٌ ، إِنَّمَا الْعُشُورُ عَلَى الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى " .
مولانا ظفر اقبال
ابو امیہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ٹیکس تو یہود و نصاری پر ہوتا ہے مسلمانوں پر کوئی ٹیکس نہیں ہے۔