حدیث نمبر: 22325
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ، عَنْ أَبِي السَّلِيلِ ، عَنْ عَجُوزٍ مِنْ بَنِي نُمَيْرٍ , أَنَّهَا سَمِعَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ وَوَجْهُهُ إِلَى الْبَيْتِ ، قَالت فَحَفِظَتْ مِنْهُ : " رَبِّ اغْفِرْ لِي خَطَايَايَ وَجَهْلِي " .
مولانا ظفر اقبال
بنو نمیر کی ایک بوڑھی عورت کا کہنا ہے کہ میں نے ہجرت سے قبل مقام ابطح میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خانہ کعبہ کی جانب رخ کر کے لوگوں کو نماز پڑھاتے ہوئے دیکھا ہے میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ دعاء یاد کی ہے کہ اے اللہ ! میرے گناہوں اور ناواقفی کو معاف فرما۔
حوالہ حدیث مسند احمد / مسند الأنصار رضي الله عنهم / حدیث: 22325
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لانقطاعه، أبو السليل لم يسمع من أحد الصحابة