حدیث نمبر: 18904
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَطَاءٍ يَعْنِي ابْنَ السَّائِبِ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ خَالِهِ ، قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أُعْشِرُ قَوْمِي ؟ فَقَالَ : " إِنَّمَا الْعُشُورُ عَلَى الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى ، وَلَيْسَ عَلَى الَإِسْلاَمِ عُشُورٌ " .
مولانا ظفر اقبال
بکر بن وائل کے ایک صاحب اپنے ماموں سے نقل کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے بارگاہ نبوت میں عرض کیا یا رسول اللہ ! میں اپنی قوم سے ٹیکس وصول کرتا ہوں ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ٹیکس تو یہود و نصاری پر ہوتا ہے مسلمانوں پر کوئی ٹیکس نہیں ہے۔