حدیث نمبر: 18285
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَامِرُ بْنُ شَهْرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " خُذُوا مِنْ قَوْلِ قُرَيْشٍ ، وَدَعُوا فِعْلَهُمْ " .
مولانا ظفر اقبال
حضرت عامربن شہر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ قریش کو دیکھا کرو ان کی باتوں کو لے لیا کرو اور ان کے افعال کو چھوڑ دیا کرو۔
حدیث نمبر: 18286
حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ شَهْرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " خُذُوا بِقَوْلِ قُرَيْشٍ وَدَعُوا فِعْلَهُمْ " .
مولانا ظفر اقبال
حضرت عامر بن شہر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ قریش کو دیکھا کرو ان کی باتوں کو لے لیا کرو اور ان کے افعال کو چھوڑ دیا کرو۔