حدیث نمبر: 17933
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ شَيْخٍ سَمَّاهُ ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ النَّحَّامِ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُؤَذِّنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي لَيْلَةٍ بَارِدَةٍ وَأَنَا فِي لِحَافِي ، فَتَمَنَّيْتُ أَنْ يَقُولَ : صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ ، فَلَمَّا بَلَغَ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ ، قَالَ : " صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ " . ثُمَّ سَأَلْتُ عَنْهَا ، فَإِذَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَمَرَهُ بِذَلِكَ .
مولانا ظفر اقبال
حضرت نعیم بن نحام رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ رات کو بہت سردی ہو رہی تھی، مؤذن نے اذان شروع کردی، تو میں اپنے لحاف میں یہ تمنا کرنے لگا کہ کاش ! یہ کہہ دے اپنے اپنے خیموں میں نماز پڑھ لو، جب وہ حی علی الفلاح پر پہنچا تو اس نے منادی کردی کہ اپنے اپنے خیموں میں نماز پڑھ لو، بعد میں میں نے اس سے اس کے متعلق پوچھا تو اس نے مجھے بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہی انہیں یہ حکم دیا تھا۔
حدیث نمبر: 17934
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ النَّحَّامِ ، قَالَ : نُودِيَ بِالصُّبْحِ فِي يَوْمٍ بَارِدٍ وَأَنَا فِي مِرْطِ امْرَأَتِي ، فَقُلْتُ : لَيْتَ الْمُنَادِيَ قَالَ : مَنْ قَعَدَ فَلَا حَرَجَ عَلَيْهِ ، فَنَادَى مُنَادِي النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي آخِرِ أَذَانِهِ : " وَمَنْ قَعَدَ فَلَا حَرَجَ عَلَيْهِ " .
مولانا ظفر اقبال
حضرت نعیم بن نحام رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ رات کو بہت سردی ہو رہی تھی، مؤذن نے اذان شروع کردی، تو میں اپنے لحاف میں یہ تمنا کرنے لگا کہ کاش ! یہ کہہ دے اپنے اپنے خیموں میں نماز پڑھ لو، جب وہ حی علی الفلاح پر پہنچا تو اس نے منادی کردی کہ اپنے اپنے خیموں میں نماز پڑھ لینے والے پر کوئی گناہ نہیں ہے۔