حدیث نمبر: 17233
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو يَعْنِي ابْنَ دِينَارٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ شَيْبَانَ ، قَالَ : أَتَانَا ابْنُ مِرْبَعٍ الْأَنْصَارِيُّ وَنَحْنُ فِي مَكَانٍ مِنَ الْمَوْقِفِ بَعِيدٍ ، فَقَالَ : إِنِّي رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ إِلَيْكُمْ ، يَقُولُ : " كُونُوا عَلَى مَشَاعِرِكُمْ هَذِهِ ، فَإِنَّكُمْ عَلَى إِرْثٍ مِنْ إِرْثِ إِبْرَاهِيمَ " لِمَكَانٍ تَبَاعَدَهُ عَمْرٌو.
مولانا ظفر اقبال
یزید بن شیبان رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ جائے وقوف سے کچھ دور تھے کہ ہمارے پاس حضرت ابن مربع انصاری رضی اللہ عنہ آگئے اور فرمانے لگے کہ میں تمہارے پاس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا قاصد بن کر آیا ہوں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اپنے ان ہی مشاعر پر رکو، کیونکہ یہ تمہارے باپ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی وراثت ہے۔
حوالہ حدیث مسند احمد / مسند الشاميين / حدیث: 17233
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح