حدیث نمبر: 9937
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ عُبَيْدٍ مَوْلَى أَبِي رَهْمٍ قَالَ خَرَجْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ مِنْ الْمَسْجِدِ فَرَأَى امْرَأَةً تَنْضَخُ طِيبًا لِذَيْلِهَا إِعْصَارٌ قَالَ يَا أَمَةَ الْجَبَّارِ مِنْ الْمَسْجِدِ جِئْتِ قَالَتْ نَعَمْ قَالَ وَلَهُ تَطَيَّبْتِ قَالَتْ نَعَمْ قَالَ فَارْجِعِي فَإِنِّي سَمِعْتُ أَبَا الْقَاسِمِ يَقُولُ لَا يَقْبَلُ اللَّهُ لِامْرَأَةٍ صَلَاةً تَطَيَّبَتْ لِلْمَسْجِدِ أَوْ لِهَذَا الْمَسْجِدِ حَتَّى تَغْتَسِلَ غُسْلَهَا مِنْ الْجَنَابَةِمولانا ظفر اقبال
ابورہم کے آزاد کردہ غلام عبید کہتے ہیں کہ میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ مسجد سے نکلا تو انہوں نے ایک عورت کو دیکھا جس سے خوشبو مہک رہی تھی اور اس کے دامن سے غبار اٹھ رہا تھا، انہوں نے فرمایا اے امۃ الجبار! کیا تم مسجد سے آرہی ہو؟ اس نے کہا جی ہاں، انہوں نے پوچھا کیا تم نے اسی کے لئے خوشبو لگائی ہے؟ اس نے کہا جی ہاں، انہوں نے فرمایا واپس جاؤ، کیونکہ میں نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ اس عورت کی نماز قبول نہیں کرتا جو مسجد کے لئے یا اس مسجد کے لئے خوشبو لگائے، یہاں تک کہ وہ اس طرح غسل کرلے جیسے غسل جنابت کیا جاتا ہے۔