❮
❯
حدیث نمبر: 9777
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ مَوْلَى أَبِي أَحْمَدَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ : " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِهِمْ فَسَهَا ، فَلَمَّا سَلَّمَ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ ، ثُمَّ سَلَّمَ " .
مولانا ظفر اقبال

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نماز پڑھائی نماز کے دوران نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سہو ہوگیا، چنانچہ سلام پھیرنے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو سجدے کیے، پھر سلام پھیرا۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 9777
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 482، م: 573