حدیث نمبر: 9761
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هَارُونَ الثَّقَفِيِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَطَاءً ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، قَالَ : " فِي كُلِّ صَلَاةٍ قِرَاءَةٌ ، فَمَا أَسْمَعَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْمَعْنَاكُمْ ، وَمَا لَمْ يُسْمِعْنَا لَمْ نُسْمِعْكُمْ " .
مولانا ظفر اقبال

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہر نماز میں ہی قرأت کی جاتی ہے البتہ جس نماز میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں (جہر کے ذریعے) قرأت سنائی ہے اس میں ہم بھی تمہیں سنائیں گے اور جس میں سراً قرأت فرمائی ہے اس میں ہم بھی سراً قراءت کریں گے۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 9761
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 772، م: 396