حدیث نمبر: 9667
حَدَّثَنَا عَبْدُ الله بْنُ نُمَيْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، قَالَ : " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الشِّغَارِ ، قَالَ : وَالشِّغَارُ : أَنْ يَقُولَ الرَّجُلُ زَوِّجْنِي ابْنَتَكَ وَأُزَوِّجُكَ ابْنَتِي ، أَوْ زَوِّجْنِي أُخْتَكَ وَأُزَوِّجُكَ أُخْتِي " . قَالَ : " وَنَهَى عَنْ بَيْعِ الْغَرَرِ ، وَعَنِ الْحَصَاةِ " .مولانا ظفر اقبال
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح شغار (وٹے سٹے کے نکاح) سے منع فرمایا ہے، شغار یہ ہے کہ آدمی کہے: تم اپنی بیٹی کا نکاح مجھ سے کر دو، میں اپنی بیٹی کا نکاح تم سے کر دیتا ہوں، یا تم اپنی بہن کا نکاح مجھ سے کر دو، میں اپنی بہن کا نکاح تم سے کر دیتا ہوں۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دھوکے کی تجارت سے اور کنکریاں مار کر بیع کرنے سے منع فرمایا ہے۔