حدیث نمبر: 9555
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ شُعْبَةَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ ، قَالَ : كَانَ مَرْوَانُ يَسْتَخْلِفُ أَبَا هُرَيْرَةَ عَلَى الْمَدِينَةِ ، فَيَضْرِبُ بِرِجْلِهِ ، فَيَقُولُ : خَلُّوا الطَّرِيقَ ، خَلُّوا ، قَدْ جَاءَ الْأَمِيرُ ، قَدْ جَاءَ الْأَمِيرُ ، قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا يَنْظُرُ اللَّهُ ، إِلَى مَنْ جَرَّ إِزَارَهُ بَطَرًا " .
مولانا ظفر اقبال

محمد بن زیاد کہتے ہیں کہ بعض اوقات مروان حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو مدینہ پر اپنا نائب مقرر کرجاتا تھا وہ اسے پاؤں سے ٹھوکر مارتے اور کہتے کہ راستہ چھوڑ دو ، امیر آگیا، امیر آگیا اور ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص تکبر کی وجہ سے اپنے ازار کو زمین پر کھینچتے ہوئے چلتا ہے اللہ اس پر نظر کرم نہیں فرماتا۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 9555
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسنادہ صحیح ، خ : 5788 ، م : 2087