مسند احمد — حدیث نمبر 857
مسنَدِ عَلِیِّ بنِ اَبِی طَالِب رَضِیَ اللَّه عَنه
حدیث نمبر: 857
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ يَعْنِي ابْنَ عَامِرٍ ، أخبرنا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ هَانِئِ بْنِ هَانِئٍ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنا ، وَجَعْفَرٌ ، وَزَيْدٌ ، قَالَ : فَقَالَ لِزَيْدٍ : " أَنْتَ مَوْلَايَ " ، فَحَجَلَ ، قَالَ : وَقَالَ لِجَعْفَرٍ : " أَنْتَ أَشْبَهْتَ خَلْقِي وَخُلُقِي " ، قَالَ : فَحَجَلَ وَرَاءَ زَيْدٍ ، قَالَ : وَقَالَ لِي : " أَنْتَ مِنِّي ، وَأَنَا مِنْكَ " ، قَالَ : فَحَجَلْتُ وَرَاءَ جَعْفَرٍ .مولانا ظفر اقبال
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں، سیدنا جعفر اور سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا فیصلہ کرتے ہوئے فرمایا: ”زید! آپ ہمارے مولیٰ (آزاد کردہ غلام) ہیں، جعفر! آپ تو صورت اور سیرت میں میرے مشابہہ ہیں، اور علی! آپ مجھ سے ہیں اور میں آپ سے ہوں۔“ (یہ سن کر) سیدنا زید رضی اللہ عنہ خوشی سے ایک پاؤں پر اچھلنے لگے، پھر سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ سیدنا زید رضی اللہ عنہ کے پیچھے اچھلنے لگے، اور میں سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کے پیچھے اچھلنے لگا۔