مسند احمد — حدیث نمبر 842
مسنَدِ عَلِیِّ بنِ اَبِی طَالِب رَضِیَ اللَّه عَنه
حدیث نمبر: 842
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، سَمِعْتُ عَاصِمَ بْنَ ضَمْرَةَ يُحَدِّثُ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : " لَيْسَ الْوَتْرُ بِحَتْمٍ كَالصَّلَاةِ ، وَلَكِنْ سُنَّةٌ فَلَا تَدَعُوهُ " ، قَالَ شُعْبَةُ : وَوَجَدْتُهُ مَكْتُوبًا عِنْدِي : " وَقَدْ أَوْتَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .مولانا ظفر اقبال
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وتر فرض نماز کی طرح حتمی (لازم) نہیں ہیں، لیکن یہ سنت ہیں، اس لئے تم اسے ترک نہ کیا کرو۔ شعبہ کہتے ہیں کہ مجھے اپنے پاس یہ بھی لکھا ہوا ملا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وتر پڑھے ہیں۔