حدیث نمبر: 8184
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا مَا رَبُّ النَّعَمِ لَمْ يُعْطِ حَقَّهَا ، تُسَلَّطُ عَلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تَخْبِطُ وَجْهَهُ بِأَخْفَافِهَا " .مولانا ظفر اقبال
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو اونٹوں کا مالک ان کا حق زکوٰۃ ادانہ کرے قیامت کے دن ان اونٹوں کو اس پر مسلط کردیا جائے گا جو اس کے چہرے کو پاؤں سے روندتے ہوں گے۔