حدیث نمبر: 7957
حَدَّثَنَا صَفْوَانُ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قِيلَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَيُّ النَّاسِ خَيْرٌ ؟ قَالَ : " أَنَا وَمَنْ مَعِي " ، قَالَ : فَقِيلَ لَهُ : ثُمَّ مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " الَّذِي عَلَى الْأَثَرِ " ، قِيلَ لَهُ : ثُمَّ مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : فَرَفَضَهُمْ .مولانا ظفر اقبال
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ کسی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا یا رسول اللہ ! سب سے بہتر انسان کون ہے ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں اور میرے ساتھی پوچھا گیا اس کے بعد کون لوگ ؟ فرمایا جو ہمارے بعد ہوں گے پوچھا گیا اس کے بعد ؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں چھوڑ دیا۔