حدیث نمبر: 7298
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : " يَا ابْنَ آدَمَ ، أَنْفِقْ ، أُنْفِقْ عَلَيْكَ " . (حديث مرفوع) (حديث موقوف) وَقَالَ : " يَمِينُ اللَّهِ مَلْأَى سَحَّاءُ ، لَا يَغِيضُهَا شَيْءٌ ، اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ " .مولانا ظفر اقبال
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اے ابن آدم ! خرچ کر میں تجھ پر خرچ کروں گا اور فرمایا : اللہ کا داہنا ہاتھ بھرا ہوا اور خوب سخاوت کرنے والا ہے اسے کسی چیز سے کمی نہیں آتی اور وہ رات دن خرچ کرتا رہتا ہے۔