حدیث نمبر: 7158
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، حَدَّثَنَا عُمَارَةُ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ " ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَالْمُقَصِّرِينَ ؟ قَالَ : " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ " ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَالْمُقَصِّرِينَ ؟ قَالَ : " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ " ، قَالُوا وَالْمُقَصِّرِينَ ؟ قَالَ : " وَالْمُقَصِّرِينَ " .
مولانا ظفر اقبال

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے اللہ ! حلق کرانے والوں کی بخشش فرما۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! قصر کرانے والوں کے لئے بھی دعا کیجئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر یہی فرمایا : کہ اے اللہ ! حلق کرانے والوں کی مغفرت فرما چوتھی مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قصر کرانے والوں کو بھی اپنی دعا میں شامل فرما لیا۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 7158
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 1728 ، م: 1302