❮
❯
حدیث نمبر: 7087
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَارِمٌ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَلَاءِ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي رَبِيعَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : ذَكَرْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّوْمَ ، فَقَالَ : " صُمْ مِنْ كُلِّ عَشَرَةِ أَيَّامٍ يَوْمًا ، وَلَكَ أَجْرُ التِّسْعَةِ " ، قَالَ : فَقُلْتُ : إِنِّي أَقْوَى مِنْ ذَلِكَ ، قَالَ : " فَصُمْ مِنْ كُلِّ تِسْعَةِ أَيَّامٍ يَوْمًا ، وَلَكَ أَجْرُ الثَّمَانِيَةِ " ، قَالَ : فَقُلْتُ : إِنِّي أَقْوَى مِنْ ذَلِكَ ، قَالَ : " صُمْ مِنْ كُلِّ ثَمَانِيَةِ أَيَّامٍ يَوْمًا ، وَلَكَ أَجْرُ تِلْكَ السَّبْعَةِ " ، قَالَ : قُلْتُ : إِنِّي أَقْوَى مِنْ ذَلِكَ ، قَالَ فَلَمْ يَزَلْ حَتَّى قَالَ : " صُمْ يَوْمًا وَأَفْطِرْ يَوْمًا " .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے روزے کا ذکر کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہر دس دن میں سے ایک دن روزہ رکھو تمہیں نو دنوں کا ثواب ملے گا میں نے عرض کیا کہ میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں تو فرمایا : ” ہر نو دن میں سے ایک دن روزہ رکھو تمہیں آٹھ دنوں کا ثواب ملے گا میں نے عرض کیا کہ میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں تو فرمایا : ” ہر آٹھ دن میں سے ایک دن روزہ رکھو تمہیں ان سات دنوں کا ثواب ملے گا میں نے پھر عرض کیا کہ میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح فرماتے رہے یہاں تک کہ فرمایا : ” ایک دن روزہ رکھو اور ایک دن ناغہ کرو۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 7087
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: هذا الإسناد فيه جهالة ابن أبى ربيعة، لكنه يستقيم دونه، وهو صحيح بغير هذه السياقة.