حدیث نمبر: 6951
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ لَهُ : " صُمْ يَوْمًا وَلَكَ عَشَرَةُ أَيَّامٍ " ، قَالَ : زِدْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ بِي قُوَّةً ، قَالَ : " صُمْ يَوْمَيْنِ وَلَكَ تِسْعَةُ أَيَّامٍ " ، قَالَ : زِدْنِي فَإِنِّي أَجِدُ قُوَّةً ، قَالَ : " صُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَلَكَ ثَمَانِيَةُ أَيَّامٍ " .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : ” ایک دن روزہ رکھو تو دس کا ثواب ملے گا میں نے اس میں اضافے کی درخواست کی تو فرمایا : ” دو دن روزہ رکھو تمہیں نو کا ثواب ملے گا میں نے مزید اضافے کی درخواست کی تو فرمایا : ” تین روزے رکھو تمہیں آٹھ روزوں کا ثواب ملے گا۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 6951
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده حسن.