❮
❯
حدیث نمبر: 6565
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ ، حَدَّثَنَا حَيْوَةُ ، أَخْبَرَنَا شُرَحْبِيلُ بْنُ شَرِيكٍ الْمَعَافِرِيُّ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ رَافِعٍ التَّنُوخِيَّ ، يَقُولُ : إِنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ العاص ، يَقُولُ : إِنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " مَا أُبَالِي مَا أَتَيْتُ " ، أَوْ " مَا أُبَالِي مَا رَكِبْتُ ، إِذَا أَنَا شَرِبْتُ تِرْيَاقًا " ، أَوْ قَالَ : " عَلَّقْتُ تَمِيمَةً ، أَوْ قُلْتُ : شِعْرًا مِنْ قِبَلِ نَفْسِي " ، الْمَعَافِرِيُّ يَشُكُّ ، " مَا أُبَالِي مَا رَكِبْتُ " ، أَوْ " مَا أُبَالِي مَا أَتَيْتُ " .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے اگر میں نے زہر کو دور کر نے کا تریاق پی رکھا ہو یا گلے میں تعویذ لٹکا رکھا ہو یا ازخود کوئی شعر کہا ہو تو پھر مجھے کوئی پرواہ نہیں کہ میں کیا کر بیٹھوں (یعنی پھر میں گناہ کی پرواہ نہ کر نے والوں میں سے ہوں گا)۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 6565
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده ضعيف، لضعف عبد الرحمن بن رافع التنوخي